30 اکتوبر 2012 - 20:30

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے مختلف شہروں میں فیس بک پر توہین آمیز تصاویر لوڈ کرنے کے خلاف زبردست احتجاج ہوا ہے ۔

ابنا: سرینگر سے موصولہ رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ پر اسلام مخالف تصویروں کی اشاعت کے بعد وادی کے مختلف علاقوں میں مسلمانوں نے زبردست احتجاج کیا جبکہ کشتواڑ ، ڈوڈہ اور بھدرواہ میں بھی مکمل ہڑتال کی گئی ۔ اور پورے علاقے میںکاروباری و تجارتی مراکز بند رہے ۔ڈوڈہ میں سخت ترین سیکورٹی انتظامات کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے نہرو چوک ڈوڈہ میں احتجاجی دھرنا دیا ۔ مظاہرین اسلام کے حق میں نعرے لگا رہے تھے اور وہ چھاترو واقع پر اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کررہے تھے کہ مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے والے افراد کیخلاف سخت ترین کارروائی کی جائے ۔اس پورے خطے میں صورتحال انتہائی کشیدہ بنی رہی - پولیس نے اس واقعے میں تین مقامی ہندو شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔.....

/169